8 دسمبر، 2024، 9:14 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85683267
T T
0 Persons

لیبلز

شام میں اقتدارکی منتقلی اقوام متحدہ کی ہم آہںگی سے انجام پائے گی:

سربراہ نیشنل سیریں الائنس

تہران – ارنا –  نیشنل سیرین الائنس کے سربراہ نے جو ملک سے باہر بشار اسد کے مخالفین میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں، اعلان کیا ہے کہ شام میں اقتدار کی منتقلی کا عمل اقوام متحدہ کی ہم آہنگی سے انجام پائے گا

ارنا نے اتوار کی صبح رپورٹ دی ہے کہ نیشنل سیرین الائنس کے چیئر مین ہادی البحر نے العربیہ چینل کے ساتھ بات چیت میں میں کہا کہ دمشق اور شام کے دیگر سبھی شہروں میں امن برقرار ہے۔

یاد رہے کہ نیشنل سیرین الائنس کا مرکز ترکیہ میں ہے ۔ بشار اسد حکومت کے مخالفین کے اس اتحاد کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام میں انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ شام میں دو دن کے اندر سبھی ادارے معمول کے مطابق کام کرنا شروع کردیں گے۔

نیشنل سیرین الائنس کے سربراہ ہادی البحر نے کہا کہ شام میں  ایک نئی تاریخ رقم کی جائے گی۔  

یاد رہے کہ شام کی فوج کی ہائی کمان نے اتوار کی صبح ایک بیان جاری کرکے بشار اسد حکومت کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .